سیوی (اللہ داد) ڈی آئی جی سیوی رینج پرویز خان عمرانی کے احکامات اور ایس ایس پی سیوی عبدالحمید کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر سیوی کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور پانچ زندہ گولیاں برآمد کرلی گئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل خادم حسین مگسی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالعزیز سولنگی، ایڈیشنل ایس ایچ او امداد حسین سولنگی اور اے ایس آئی جمشیر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور پانچ عدد زندہ گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالعزیز سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

