حب (این این آئی)کھرکھیڑا کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی ترسیل اور اس میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی۔ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے ضبط شدہ گاڑی اور ایرانی ڈیزل سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی نقل و حمل اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

