ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے گولی لگنے سے دولہا زخمی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے مٹ سندھڑ میں گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی ایک گولی دولہا بہادرعلی مگسی کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

