ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اور کچھی ڈکیت بے لگام جدید اسلحے کے زور پر چار موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے لٹنے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب نیو واٹر سپلائی میر داود خان کھوسو کے مقام پر دو نقاب پوش مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر نیشنل پارٹی کے رہنما محمد نواز کھوسو کے بھائی فیصل کھوسو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود الرحیم میڈیکل اسٹور کے سامنے ڈاکٹر پندرانی کی کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود دوران گشت دو پولیس اہلکاروں سے نا معلوم ڈاکو اسلحے کے زور پر دو موٹر سائیکل نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

