چینی جاسوسہ سے مبینہ تعلقات، اینویڈیا کے سربراہ پر میمز کی بھرمار

مصنوعی ذہانت کی معروف امریکی کمپنی اینویڈیا (Nvidia) کے ارب پتی سربراہ جینسن ہوانگ کے ایک خاتون سے تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینسن ہوانگ کے چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ سے مبینہ تعلقات نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب خاتون پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات سامنے آئے۔

جینسن ہوانگ نے اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے معافی مانگی، تاہم خاتون کی مبینہ جاسوسی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

اس غیر معمولی معاملے نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی دلچسپ تبصروں کا موقع فراہم کر دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین فلمی مناظر، مزاحیہ تصاویر اور طنزیہ میمز کے ذریعے جینسن ہوانگ کے مبینہ تعلقات اور جاسوسی کے الزامات پر تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں