پنجگور(این این آئی)بے روزگاری کی عفریت پنجگور میں کیسکو کی 366 آسامیوں کے لیے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان میدان میں آگئے ڈسٹرکٹ کمپلکس میں نوجوانوں کا تانتا باندھا رہا 3ہزار کے قریب صرف آن لائن درخواستیں جمع ہوگئیں ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ کیسکو کی مختلف آسامیوں کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا جارہا ہے اس سلسلے میں پنجگور میں ٹیسٹ اور انٹریوز کا عمل ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کمپلکس پنجگور میں شروع کردیا گیا ہے انٹریوز کے دوران ڈسٹرکٹ کمپلکس نوجوانوں سے کچا کچ بھر رہا اور ہر طرف نوجوانوں کا تانتا باندھا رہا ٹیسٹ اور انٹریوز کے عمل کو 4 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے آج تحصیل پنجگور کے انٹریوز ہوئے اور یہ سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آن لائن درخواستیں جمع نہ کرسکے تھے وہ بھی اصل اسناد کے ساتھ ٹیسٹ اور انٹریوز میں حصہ لے سکیں گے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل پوسٹوں کے لیے مطلوبہ ڈپلومہ لازمی ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھرتیوں کے تمام عمل کو شفاف اور میرٹ کی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہوسکے اور میرٹ کی بنیادوں پر تقرریاں ہوں

