شمالی ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ تیسرے روز بھی پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں جاری رہا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران نے پاکستان ہاؤس پہنچ کر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت جبکہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

