کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان کی زیرِ صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے مالیاتی و انتظامی امور سے متعلق آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر آڈٹ ورکس بلوچستان عابد کاکڑ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئرز سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ایگزیکٹو انجینئرز روڈز و بلڈنگ اور آڈٹ سے متعلقہ دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران مختلف آڈٹ پیراز کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران نے کمیٹی کو اپنے اپنے پیراز کے حوالے سے دستیاب ریکارڈ دستاویزی شواہد اور وضاحتیں پیش کیں کمیٹی نے ہر پیرا کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ اور وضاحتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جن آڈٹ پیراز کے حوالے سے مطلوبہ ریکارڈ اور تسلی بخش وضاحتیں پیش کی گئیں انہیں سیٹل قرار دیا گیا جبکہ بعض پیراز کو مزید ریکارڈ کی تصدیق اور ویری فکیشن کے بعد سیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے آڈٹ کے عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانے کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کا شفاف موثر اور قانون کے مطابق استعمال یقینی بنانا ہر افسر اور ملازم کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام افسران آڈٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لیں مطلوبہ ریکارڈ کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں اور آڈٹ پیراز کے جوابات مکمل دستاویزی شواہد کے ساتھ پیش کریں تاکہ آڈٹ کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے اور تمام زیرِ التوا معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جا سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید واضح کیا کہ محکمہ میں شفافیت جوابدہی اور مالیاتی نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری وسائل کے استعمال میں مکمل احتیاط دیانت داری اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ہر مالیاتی معاملے میں جوابدہی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ آڈٹ پیراز کو میرٹ دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں نمٹانے کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ باقی ماندہ پیراز کے حوالے سے ضروری دستاویزات اور ریکارڈ کی تصدیق مکمل کرکے انہیں بھی جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

