صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) نوشکی کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں صحبت پور علاقے چتن پٹی کے رہائشی شہید ایف سی اہلکار بشیر احمد کھوسہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا وطن کے بہادر بیٹے وطن پر قربان ہوگئے گزشتہ روز نوشکی کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے جن میں سے ایک شہید کا تعلق ضلع صحبت پور سے تھا بشیر احمد کھوسہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں مولا بخش کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا شہید کو ایف سی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے اپنے قبرستانوں سپرد خاک کر دیاگیا

