کوئٹہ(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔دورے کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرعبدالمجیدسربازی ودیگرذمہ داران نے انہیں الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے جاری فلاحی سرگرمیوں بنوقابل،یتیموں کی کفالت، تعلیم وصحت سمیت مختلف منصوبوں اور عوامی خدمات کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی خدمات،فلاحی منصوبوں بنوقابل یتیموں کی کفالت اور رضاکاروں و ذمہ داران کی محنت، لگن اور جذب? خدمت کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم مشن ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کے ذریعے معاشرے میں امید،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دے رہی ہے۔ اس مشن کو مزید وسعت دینے اور مستحق افراد تک امداد پہنچانے اوربلوچستان میں الخدمت کے خدمات کووسعت دینے کی ضرورت ہے بلوچستان میں بدامنی کیساتھ غربت وبے روزگاری بھی بہت زیادہ ہے۔بارڈرزبندش،صنعتیں نہ ہونے اورحکومتی سطح پر ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری عروج پرہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کابنوقابل پروگرام باعزت روزگارکی فراہمی کابہترین پروگرام ہے جس کوبلوچستان کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلایاجائیگا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

