لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) انچارج CIA پولیس لسبیلہ جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکینگ مین۔آر۔سی۔ڈی روڈ دبئی مسجد چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر کراچی/حب کی جانب سے آنے والی ایک موٹر سائیکل سوزوکی 110 رجسٹریشن نمبر KQI-1021کو مشکوک جان کر روکا۔ موٹر سائیکل سوار نے دریافت پر اپنا نام و پتہ عنایت اللہ ولد دولت خان قوم زہری سکنہ گدر شانہ ڈسٹرکٹ سوراب بتلایا۔ جس سے موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کیے گئے لیکن پیش نہ کرسکا۔ موٹر سائیکل کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ موٹر سائیکل متذکرہ بالا کراچی کے تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی ہے۔ ملزم نے چھینی گئی موٹر سائیکل قبضہ خود میں رکھ کر جرم زیر دفعہ 412 ت پ کا ارتکاب کیا۔ جس کے خلاف اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 77/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

