کوئٹہ(این این آئی) سیاسی و قبائلی رہنما صلاح الدین کبزئی نے پارلیمانی سیکرٹری مینارٹی افیئرسنجے کمارکے خلاف سوشل میڈیا پرجھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹااور بے بنیادپروپیگنڈہ کررہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں صلاح الدین کبزئی نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری مینارٹی افیئر سنجے کماربلا رنگ و نسل صوبے میں آباد اقلیتوں کی خدمت کررہے ہیں اورا نکے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بعض مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے انکے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک مذہبی سیاسی جماعت کے جلسہ کے موقع پر خواتین سے ایک جھوٹی اور من گھڑت ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

