کوئٹہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجمل باکسر گروپ کے ایک اور کارندے کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں