گوادر(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل فشریز عتیق اللہ خان کی نئے ڈی جی جی ڈی اے انیس طارق گورگیج سے ملاقات۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز عتیق اللہ خان نے آج گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل انیس طارق گورگیج سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران گوادر میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ماہی گیروں کے لیے دو سو ایکڑ اراضی پر مشتمل ماہی گیر کالونی، فش لینڈنگ جیٹیز کی تعمیر و ترقی اور دیگر متعلقہ منصوبوں سمیت باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

