پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔معروف کمپنی ”ورلڈ لبرٹی فنانشل“ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں