افضل زیدی کو گریڈ 20 میں ترقی پر کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین محمد رضوان خان، چیئرمین محمد اظہر اور منظر وارثی نے میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی کو گریڈ 20میں ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ افضل زیدی کی ترقی انکی بہترین صلاحیتوں کا بین ثبوت ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ بہترین روایات کو جنم دیں گے۔ انکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ وہ افسران اور ملازمین کے لئے مثال بنیں گے۔ اپنے افسران کی توانائی بنیں اور ہم انہیں خراج تحسین اور بہترین افسر قرار دیتے ہیں۔ ان تمام افسران کا ساتھ دیں۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں۔ تمام معطل افسران کو مئیر کراچی کی طرح بحال کرائیں جو کرپشن کے چارجز نہ ہونے کے باوجود ابتک بحال نہیں ہوئے۔ کووا کراچی انکے شانہ بشانہ ہے اور محرم کے اختتام کے بعد انکے اعزاز میں تقریب کا بھی انعقاد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں