راولپنڈی(این این آئی)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی درمیانی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتا چلا جس کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاک افغان بارڈر کے ذریعے فتنہ الخوارج کے دہشتگروں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

