سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اپنی تنخواہ کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔خط میں کہاکہ میرا تنخواہ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ دلچسپی ہے، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے۔ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا، سپیکر نے تنخواہ میں کیا گیا اضافہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں