چین کا یرلنگ ڈیم بھارت کے لیے خطرہ، مستقبل میں پاکستان کا پانی روکا گیا تو چین بھی بھارت کا پانی روک سکتا ہے: سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ تبت میں چین کے میگا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے بھارت کو خدشہ ہے کہ چین تبت میں زیرِ تعمیر ڈیم کا پانی بطور ہتھیار استعمال کرے گاتبت میں زیر تعمیر ڈیم پر 1 سو 67 ارب ڈالر لاگت آئے گی تبت میں زیرِ تعمیر ڈیم 3 سو ارب کلو واٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرے گادریائے یرلنگ سنپور پر قائم یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہو گی۔ ڈاون اسٹریم میں تبت سے پانی دریائے برہم پترا میں تبدل ہو کر بھارت اور بنگلا دیش جاتا ہے بھارت کا کہنا ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے بھارت اور بنگلا دیش میں بھارتی اور بنگلہ دیشی آبادی کو پانی کی قلت اور ماحولیاتی اثرات کا سامنا ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ بھارت اکثر اوقات پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مرتکب ہوتا رہتا ہے پانی کی تقسیم کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے اسکے باوجود گزشتہ چند ماہ کے دوران بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا آ رہا ہے پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں پانی مقبوضہ کشمیر سے آتا ہے پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں میں پانی کے حصول کا حق رکھتا ہے مستقبل میں اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی جرآت کی تو چین دریائے ریلنگ پر عظیم الشان ڈیم کی تعمیر سے بھارت کا پانی روک سکتا ہے دریائے یرلنگ پر میگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان بھارت کے پانی روکنے کے دباؤ سے آزاد ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں