لورالائی مسی آئی اے اورپولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے17کلو گرام چرس برآمد کرلی

لورالائی(این این آئی) لورالائی میں سی آئی اے اورپولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے17کلو گرام چرس برآمد کرلی پولیس کے مطابق بدھ کو ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی اور ایس ایچ او تھانہ وہارہ عبدالجبار نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص عبدالرحیم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 17کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں