لورالائی(این این آئی)ڈی آئی جی سلیم لہڑی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔لورالائی رینج پولیس نے تاریخ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔ڈی آئی جی ملک محمد سلیم لہڑی لورالائی ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ایک شاندار اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اْن کی طویل اور مثالی پولیس سروس کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان، ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ جلالزئی، ایس پی دْکی عاصم شفیع، ایس پی ٹریفک لورالائی رینج بلیدی، آفس سپرنٹنڈنٹ عمارالدین، اسسٹنٹ جلندر خان (پی اے ٹو ڈی آئی جی) اور اسسٹنٹ عبدالرحمٰن سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ملک سلیم لہڑی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے، جن میں دیگر افسران کی طرف سے بھی اعزازی تحفے شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈی آئی جی ملک سلیم لہڑی کی قائدانہ صلاحیتوں، اصول پسندی، منصف مزاجی اور عوام دوست رویے کو سراہا۔ اْنہوں نے کہا کہ سلیم لہڑی نے اپنے دور میں لورالائی رینج میں نہ صرف امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنایا بلکہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملک محمد سلیم لہڑی نے کہا:“لورالائی رینج پولیس نے ہر محاذ پر لازوال قربانیاں دیں۔ ان کا جذبہ، قربانی اور حوصلہ مثالی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ایسے بہادر، ایماندار اور فرض شناس افسران کے ساتھ کام کیا۔”انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں اپنے 30 سالہ سفر کے دوران جو تجربات حاصل کیے، وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے نوجوان افسران کو ایمانداری، محنت اور انصاف پسندی کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بھی ملک محمد سلیم لہڑی کو ان کی شاندار خدمات پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

