کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے صوبہ کے تمام زرعی کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ کے فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی تکمیل کے بعداب اس منصوبہ کے فیز فور (یعنی چوتھے مرحلہ) پر کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوکے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے تمام فیلڈآپریشن افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کیسکو کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ کے تمام علاقوں میں جن زرعی صارفین کو حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پر منتقلی کے سلسلے میں رقوم کی ادائیگی ہوچکی ہے اُن زرعی ٹیوب ویل کنکشنزکو فوراً کیسکونیٹ ورک سے منقطع کرکے Dismantlingکے عمل کومزیدتیز کیاجائے اور اُن زرعی صارفین کے برقی کنکشنزسے منسلک ٹرانسفارمرز، ایچ ٹی کھمبے اور دیگربرقی آلات بھی فوری طورپراُتارکر متعلقہ فیلڈاسٹورپہنچادیں تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں اوراس منصوبہ کوجلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

