کوئتہ(این این آئی)ایران جانے والے زائرین کی کوئٹہ سے بسوں کے ذریعے ایران جانے کی کوشش،پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردئیے، چیک پوسٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی قافلے کو روانگی کی اجازت نہ دینے پر زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے چیک پوسٹ کے سامنے دھرنا دے دیا مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے آج ایران اور عراق جانے والے زائرین کی روانگی کا اعلان کیا تھا جمعرات کی شب دس سے زائد بسوں کا قافلہ گلستان روڈ سے روانہ ہوا تو پولیس نے کنٹینرز لگا کر مری آباد سے نکلنے والے تمام راستے بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ایران جانے والے بسوں کو چیک پوسٹ کے قریب روک لیا گیا قافلے کو روانگی کی اجازت نہ دینے پر زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے چیک پوسٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے زائرین کے سڑک کے ذریعے ایران جانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے

