کوئٹہ (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں جاری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ اور گیس کمپنی کی مجرمانہ غفلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کمپنی کی یہ روش نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے کہ گرمی کے موسم میں بھی عوام کو گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔رات 10 بجے کے بعد کوئٹہ شہر میں گیس کی مکمل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ یہ نہ صرف عوام کے صبر کا امتحان ہے بلکہ انہیں ایک بنیادی ضرورتِ زندگی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں خواتین خانہ، بزرگ شہری، بیمار افراد اور بچے روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ نہ کھانا تیار کیا جا سکتا ہے، نہ ہی گھریلو کام ممکن ہو پاتے ہیں۔اس سنگین صورتحال پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہو چکا ہے۔ گیس کمپنی کے حکام کو عوامی شکایات کے ساتھ ساتھ معزز عدلیہ کے واضح احکامات بھی موصول ہو چکے ہیں، مگر اس کے باوجود تاحال کسی قسم کا عملی، مؤثر اور مستقل حل فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ ادارے کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر اور مضافات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے، اور گیس کی بندش میں ملوث ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گیس لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پرامن احتجاج، دھرنوں اور قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے، اور بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ یہ مسئلہ صرف کوئٹہ کے عوام کا نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا عکاس ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کراچی؛ ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2افراد جھلس کر زخمی
- اسلام آباد میں 150 سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں، کارروائی کر رہے ہیں، محسن نقوی
- جنید اکبر کی غیر موجودگی میں اجلاسوں کی صدارت نورالحق قادری کریں گے، گوہر
- تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- مصطفی کمال کی جامعہ کراچی میں اسکول آف نرسنگ کے فوری قیام کیلیے تعاون کی پیشکش
- خیبرپختونخوا؛ صوبائی محکموں میں تعینات لیگل ایڈوائزرز، فارسٹ اسٹینڈنگ کونسلز ڈی نوٹیفائی
- پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا استعفا
- پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمال
- ایشین پیرا گیمز: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

