کوئٹہ (این این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کہا ہے کہ ملک سے فرسودہ نظام حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے، نظام کی تبدیلی کے بغیر عام عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، سرمایہ دار، جاگیردار، ملا اور ملٹری گٹھ جوڑ نے ملک کی چاروں اکائیوں میں تفریق ڈال دی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں کمیونسٹ پارٹی بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان بزگر کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ شہید نذیر عباسی کی 45 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کامریڈ امداد قاضی نے ہم ملک مخالف نہیں ریاستی فرسودہ نظام کے خلاف ہیں، ہم ایسی ریاست کی تشکیل چاہتے ہیں جس میں تمام قوموں کو یکساں حقوق میسر ہوں، وسائل پر انکا حق حاکمیت ہو، عام شہری کا معیار زندگی بلند ہو، آج بلوچستان سلگ رہا ہے، سندھ ناراض ہے، پنجاب سے ناانصافی کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کامریڈ قاضی نے کہا کہ امریکہ چین کی سرد جنگ میں پاکستان کی پالیسی تباہ کن ثابت ہوگی، ہمیں شہید نذیر عباسی کے مشن کو لیکر آگے بڑھنا ہے اور ملک میں سوشلسٹ انقلاب کا قیام لانا ہے، تقریب سے سندھ ھاری کمیٹی کے صدر کامریڈ منور تالپور، کمیونسٹ پارٹی بلوچستان کمیٹی کے سیکریٹری کامریڈ پروفیسر نیک محمد کاکڑ، بلوچستان بزگر کمیٹی کے صدر کامریڈ فرحاد رند، جنرل سیکریٹری غلام محمد جمالی، کامریڈ اقبال، حمیدہ نور و دیگر نے خطاب میں کہا کہ شہید نزیر عباسی نے ضیائی مارشل لاء کے خلاف عملی جدوجہد کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ قوموں کے حقوق غصب کرنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے، استحصالی قوتوں کے خلاف متحد و منظم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

