کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی کنوینر چوہدری نوید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجود بلوچستان کے حکمرانوں نے صوبے میں ریکارڈ کرپشن کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے وزیر اعلیٰ نے اپنا وعدہ پورا کیا کہ نوکریاں نہیں بکیگی بلکہ بلوچستان میں پورے کے پورے ادارے فروخت ہو چکے ہیں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا پر بلوچستان حکومت کی کرپشن کی داستانیں سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں بیان میں کہا گیا بلوچستان کے موجودہ مخدوش اور ابتر حالات میں بلوچستان میں امن و خوشحالی کی کوئی امید دیکھائی نہیں دیتی ایسے حالات میں بلوچستانی عوام احساس محرومی اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں حالیہ مخدوش حالات کی بدولت بلوچستانی عوام کی بہت بڑی تعداد بلوچستان سے ہجرت کر چکی ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز اور انسانی حقوق کے علمبردار صحافی حضرات بھی بلوچستان کے معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کسی فلم اسٹار شادی اور طلاق کی خبریں سارہ دن چلے گی میں ارباب اختیار محب وطن قوتوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ خدارا بلوچستان اور بلوچستانی عوام پر رحم کریں بلوچستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان میں لوٹ مار کرپشن کیبازار کو بند کر یں کرپٹ نااہل چال پلوس مسلط کردہ غیر سیاسی حکومت سے عوام کی جان چھڑائے ملک بچانے کے لیے ایسے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

