ہوائی فایرنگ کرنے والے شریعت اور قانون دونوں کے مجرم ہیں ہوائی فایرنگ سے گرمیوں کی موسم میں کتنے قیمتی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، حافظ حسین احمد شرودی

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کویٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن بڑیچ جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ ہوائی فایرنگ کرنے والے شریعت اور قانون دونوں کے مجرم ہیں ہوائی فایرنگ سے گرمیوں کی موسم میں کتنے قیمتی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں پولیس محکمہ عملی اقدامات تاکہ عوام کی جانیں محفوظ رہ سکھے انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن: ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ہوسکے انہوں نے کہا کہ عوامی شعور بیداری: میڈیا اور مساجد کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کیا جائے تاکہ لوگ اس خطرناک فعل سے باز رہیں۔ علماء کرام اور مقامی رہنما اس مہم میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کا نفاذ: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوائی فائرنگ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس سنگین مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی المناک واقعے سے بچا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں