خضدار(این این آئی) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے شہریوں کی دیرینہ خواہش پورا کرنے کے لئیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی اور علاج کے لیئے خضدار میں ایک جدید ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ یہ اقدام مقامی آبادی اور خصوصاً متاثرہ خاندانوں کے لیئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ اب منشیات کے عادی افراد کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ ”منشیات کی لت نہ صرف افراد بلکہ پورے معاشرے کے لیئے ایک المیہ ہے۔ ہمارا مقصد خضدار کے نوجوانوں اور متاثرہ افراد کو اس موذی مرض سے نجات دلانا اور انہیں صحت مند و فعال زندگی کی طرف واپس لانا ہے۔” اس منصوبے کے تحت ڈرگ سینٹر میں ڈیٹا کسیفیکیشن، نفسیاتی تھراپی، اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرامز فراہم کیئے جائیں گے، ڈرگ سینٹر میں طبی سہولیات، کاؤنسلنگ، اور نفسیاتی علاج کے پروگرامز شامل ہوں گے تاکہ عادی افراد کو مکمل بحالی کی طرف لے جایا جاسکے۔مریض نہ صرف نشے سے چھٹکارا حاصل کریں بلکہ معاشرے میں باعزت مقام بھی حاصل کرسکیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر خضدار کے لیئے ایک تحفہ ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ نوجوانوں کو منشیات کی دلدل سے نکالنے اور ان کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اس سینٹر کے جلد فعال ہونے کی توقع ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان کے لیئے ایک مثال بن سکتا ہے، جو منشیات کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ماہرین کے مطابق، منشیات کی لت سے چھٹکارا پانے کے لیئے سرکاری سطح پر بحالی مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے مطابق، منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرتی و اقتصادی مسائل کو جنم دیتا ہے، اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیئے منظم حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ خضدار کا یہ ڈرگ سینٹر اسی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کراچی؛ ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2افراد جھلس کر زخمی
- اسلام آباد میں 150 سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں، کارروائی کر رہے ہیں، محسن نقوی
- جنید اکبر کی غیر موجودگی میں اجلاسوں کی صدارت نورالحق قادری کریں گے، گوہر
- تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- مصطفی کمال کی جامعہ کراچی میں اسکول آف نرسنگ کے فوری قیام کیلیے تعاون کی پیشکش
- خیبرپختونخوا؛ صوبائی محکموں میں تعینات لیگل ایڈوائزرز، فارسٹ اسٹینڈنگ کونسلز ڈی نوٹیفائی
- پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا استعفا
- پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمال
- ایشین پیرا گیمز: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

