کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اورپنجاب کے سرحدی علاقے بواٹہ کے مقام پر ٹرالراور ہائی لیکس میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ 100سے زائد موٹرسائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو پنجاب سے بلوچستان جانے والا ہنڈا کمپنی کے ٹرالر اور ہائی لیکس میں بواٹہ کے مقام پر تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھل کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرالر میں موجود 100سے زائد موٹرسائیکلیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نعش بالکل جھلس چکی ہے اور ناقابل شناخت ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

