نوکنڈی (این این آئی)نوکنڈی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پانچویں دن بھی معطل ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نوکنڈی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں صارفین لینڈ لائن نیٹ کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ مقامی عوامی حلقوں کے مطابق کئی کلیوں میں پی ٹی سی ایل کی ڈی پی کی شدید کمی ہے، جبکہ بعض مقامات پر یہ سہولت سرے سے موجود ہی نہیں، جس کے باعث اہل علاقہ اپنے لیے انٹرنیٹ کنکشن لگوانے سے قاصر ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معطل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے، اور نوکنڈی میں پی ٹی سی ایل کی ڈی پی کی تعداد بڑھا کر عوام کو جدید سہولیات تک رسائی فراہم کی جائے۔

