وزیراعظم کا گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے رضاکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمی رضاکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں