ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں میں یوم آزادی کی آمد شہر بھر گلی محلے بازارسبز ہلالی پرچم رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گئے عوام کا یوم آزادی منانے کیلئے جوش خروش قابل دید گھر بھی قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجادیئے گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں یوم آزادی کی آمد کے باعث عوام میں زبردست جوش وخروش پایا جارہا ہے گلی کوچوں محلے بازاروں کو ابھی سے سبز ہلالی پرچم رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج دیا گیا ہے لوگوں نے اپنی گاڑیوں موٹر سائیکلوں رکشوں پر قومی پرچم اور جھنڈیاں لگادی ہیں جبکہ گھروں پر بھی قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئی ہیں یوم آزادی کے حوالے سے عوام میں کافی جوش پایا جارہا ہے۔

