ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) یوم آزادی کی آمد نصیرآباد ڈویژن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی چھوٹے بڑے شہروں میں پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا سرکاری دفاتر بینک مساجد امام بارگاہوں سمیت پبلک مقامات پر اضافی نفری تعینات سرکاری ذرائع کے مطابق یوم آزادی کی آمد کے پیش نظر نصیرآباد ڈویژن کے شہر ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد بھاگ بختیارآباد،صحبت پور، سکندرآباد، چھتر،تمبو،گنداواہ، جھل مگسی سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی سخت کرکے پولیس اورقانون نافذ کرنے دیگر اداروں نے کڑی نگرانی شروع کردی ہے پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹ قائم کرکے سنیپ چیکنگ شروع کردی ہے تمام سرکاری دفاتر بینک اہم پبلک مقامات مساجد امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

