کوئٹہ(این این آئی) سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کا مقامہ سی ٹی دی تھانہ مستونگ میں محکمہ ریلوے کے اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سپیزنڈکے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کامقد مہ محکمہ ریلوے کے اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ مستونگ میں نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا ہے دھماکے کا مقدمہ انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیاگیاہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپیزنڈ میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 6بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں ریلوے ٹریک پر دھماکے سیکوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

