دالبندین(این این آئی)دالبندین پریس کلب میں، پریس کلب کے صدر حاجی فاروق سیاہ پاد رند کی زیرِ صدارت، صدر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ کے اکثریتی عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ریاض حسین بلوچ نے پریس کلب کی جامع رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی۔کابینہ اجلاس میں پریس کلب کی مزید فعالیت اور بہتری کے لیے اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں چند اہم فیصلے کیے گئے جنہیں کابینہ نے منظور بھی کیا۔اجلاس میں پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی عبد الستار کشانی، سینئر نائب صدر ظاہر شہزاد نوتیزئی، جنرل سیکرٹری ریاض حسین بلوچ، آفس سیکرٹری فیض اللہ عابد اور دیگر اراکین موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر حاجی فاروق سیاہ پاد رند نے کہا کہ دالبندین پریس کلب کی مزید فعالیت اور بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جو فیصلے آج کے اجلاس میں کیے گئے ہیں، ان پر عمل درآمد کو سب مل کر یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سنگسیلاح اور گردونواح میں مال مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی
- عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جمعہ کوئٹہ میں امن،سپورٹس،تعلیم،سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے،ثناء اللہ کاکڑ
- کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک
- عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی
- بے تکی باتیں: ٹرمپ کی ٹرمپ سے باتیں
- دینی مدارس نے انسانیت کو زوال گمراہی اور تاریکی کی راہوں میں بھٹکنے سے محفوظ رکھا ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق
- ہم نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ کو بہتر بنانے کیلئے روز اول سے ان پر کڑی نظر رکھی ہے،گورنربلوچستان
- مستونگ،پی ٹی آئی رہنماء سردار دودا خان شاہوانی دورشتے داروں سمیت اغواء
- کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی،مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ خدیجہ نامی لڑکی گرفتار
- مالی سال 2026-27 بجٹ میں صوبے کی تمام جیلوں کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے 33 کروڑ مختص کیے جارہے ہیں،آئی جی جیل خانہ جات

