ڈپٹی کمشنر کیچ کی یقین دہانی پر ڈاکٹر داد شاہ کے لواحقین نے دھرنا تین دن کے لیے مؤخر کر دیا

تربت (کیچ رپورٹ مبارک علی) ڈپٹی کمشنر کیچ کی یقین دہانی پر ڈاکٹر داد شاہ کے لواحقین نے دھرنا تین دن کے لیے مؤخر کر دیا۔
تربت میں ڈاکٹر داد شاہ واحد بخش کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر کیچ، میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر داد شاہ کی بازیابی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد اہل خانہ نے اعلان کیا کہ تجابان، سنگ آباد ایم–8 شاہراہ پر 12 اگست کو طے شدہ احتجاجی دھرنا تین دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے ٹرانسپورٹروں اور کاروباری حضرات کو اطلاع دی گئی ہے کہ کل، 12 اگست، تجابان ایم–8 شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں