ضلع کیچ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیچ نے دفعہ 144 نافذ کر دی

تربت (کیچ رپورٹ مبارک علی) ضلع کیچ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیچ نے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق یہ پابندی روزانہ شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک نافذ العمل رہے گی اور اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں