بلوچستان،2022 سیلاب سے تباہ ہونے والے 27109 گھروں کی تعمیر کا کام شروع،5049سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 2022میں سیلاب سے تباہ ہونے والے 27109گھروں کی تعمیر کا کام شروع 5049سے زائد مکانات کی تعمیر کا کام مکمل جبکہ صوبے کے چاراضلاع میں مکانات کی تعمیر کا کام شروع ہی نہیں ہوسکا۔وفاقی حکومت کی وزرات منصوبہ بندی وترقیات اور اسپیشل انیشٹو پروگرام کے تحت2022میں صوبے کے بارہ اضلاع میں سیلاب سے تباہ ہونے والے 27109 مکانات کی تعمیر کاکام مکمل کیا جائے گا جن میں سے 5049سے مکانات تعمیر کرلئے گئے ہیں سب سے زیادہ 5910مکانات نصیر آباد میں تعمیر کئے جائیں گے جن میں 1338مکانات تکمیل کو پہنچ گئے ہیں جعفر آباد میں 4529مکانات میں سے 1556مکانات تعمیر کرلئے گئے کچھی میں 1010اور لسبیلہ میں 739مکانات کی تعمیرمکمل کرلی گئی ہے،تاہم صوبے کے چاراضلاع ہرنائی،جھل مگسی،بارکھان اور موسی خیل میں مکانات کی تعمیر کا کام ابھی تک شروع ہی نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں