کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو یہاں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، لیڈر آف اپوزیشن میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور متعلقہ حکام شریک تھے اجلاس میں منصوبے کی غیر ضروری تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کا منصوبہ عوام کی صحت اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے براہ راست جڑا ہوا ہے، اس میں تاخیر ناقابل قبول ہے انہوں نے فوری طور پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فارغ کرنے اور منصوبے پر کام کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کو دینے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ محکموں کو ازسر نو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج سے اب تک دو بیچ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دیں گے اس منصوبے کو ہر صورت جلد از جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی تکمیل سے نہ صرف طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا بلکہ علاقے میں طبی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی حکومت بلوچستان اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پْرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

