کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیٹ اغوا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زیارت جو کہ بلوچستان کے پرامن ترین علاقہ تھا میں اس طرح ناخوشگوار واقعہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کی وجہ سے پیش آئی ہے، جمعیت علماء اسلام اس طرح واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، مغویوں کی بازیابی کیلیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری اقدامات کریں۔ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت نے عوام کے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عوام کو مزید بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، امن و امان مکمل تباہ ہے حکومت اپنی ناکامی تسلیم کر کے مستعفی ہوجائے بلوچستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، یہ کیسا قانون ہے جہاں معزز شہریوں کو سر عام اٹھایا جاتا ہے اور دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں – امن و امان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے، حکمران عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب برداشت کی حد ختم ہو رہی ہے بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکمرانوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا تمام مجرمانہ غفلت کے مرتکب حکمران فوری مستعفی ہوں، بیان میں مزید کہا کہ زیارت میں جہاں تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں اور اہلکاران موجود ہوتیہیں اس کے باوجود اتنی بڑی واردات ہہاں کے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے، تمام ضلعی انتظامی افیسران کو معطل کرکے شامل تفتیش کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- شہید حمید بلوچ اور مزاحمت کی تاریخ
- کوئٹہ پولیس نے تین افراد کی تشدد زدہ نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں
- نوتال،نامعلوم مسلح ڈاکووں کی گاڑی پرفائرنگ،خواتین اوربچے بال بال بچ گئے،ڈاکو خواتین سے زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
- جھل مگسی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کردیا
- ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیرقانونی پاکستان داخل ہونے والے 11افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا
- نصیرآباد،پولیس نے نہر سے ایک بچے کی نعش قبضے میں لے لی
- صحبت پور،نامعلوم ڈاکو صحافی عبدالطیف سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
- قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت
- فیصل ممتاز راٹھور کا سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ،نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی
- شاہد رند کا دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی حاجی عبدالستار کشانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

