ایف آئی اے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی،غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان گرفتار کرلئے غیر ملکی کرنسی برآمد

کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ترجمان ایف آئی اے بلوچستان نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ایف آئی اے بلوچستان نے کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار عبدالباری، ثناء اللہ، اسد اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ ایرانی ریال، 3050 افغانی برآمد کرلئے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں