کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا گھی مل کا دورہ

لورالائی( این این آئی) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی شہر کے مضافات میں ڈی جی خان روڈ کلی لاھور میں واقع گھی مل، کوکنگ آئل فیکٹری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مینیجر فیکٹری اویس احمد نے انھیں گھی کی تیاری و پیکنگ کے مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں گھی بنانے کے لئے مٹیریل انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آتا ہے۔ فیکٹری میں کل 30 لیبر ہیں۔ اس میں 4 سیکورٹی گارڈ ہیں۔ جنھیں 30 سے 40 ہزار تک ماہانہ تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ فیکٹری کی مشینری چلانے کے لئے اپنا ڈیزل انجن ہے۔ سرکاری بجلی کی کوئی لائن زیر استعمال نہیں ہے۔ فیکٹری کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے ملک بھر میں کئی برانچز ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ مقامی سطح پر کارخانوں کی تعمیر اچھی شروعات ہیں تاہم گھی کا معیار صحیح ہونی چاہیے۔ کسی طرح بھی مضر صحت گھی بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں فیکٹری میں لیبر کے لئے سہولیات علاج معالجہ، ایمبولینس اور اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کمشنر نے فیکٹری کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں