دالبندین (این این آئی)دالبندین سمیت چاغی بھر میں 14 اگست بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ چاغی کے صدر مقام دالبندین میں ڈپٹی کمشنر آفس اور شہر کی اہم شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ شہر میں پاکستان کے پرچم آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ مختلف اسکولوں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں ٹیکوانڈو اور فٹ سال کے میچز طلباء کے تقاریر بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر چاغی، عطاء المنیم بلوچ، نے 14 اگست کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلعی کمپلیکس کو بھی سجایا جائے گا، سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق، “14 اگست ہمارا یومِ آزادی ہے، اور اس دن کو بھرپور طریقے سے منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

