کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیٹ اغوا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زیارت جو کہ بلوچستان کے پرامن ترین علاقہ تھا میں اس طرح ناخوشگوار واقعہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کی وجہ سے پیش آئی ہے، جمعیت علماء اسلام اس طرح واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، مغویوں کی بازیابی کیلیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری اقدامات کریں۔ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت نے عوام کے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عوام کو مزید بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، امن و امان مکمل تباہ ہے حکومت اپنی ناکامی تسلیم کر کے مستعفی ہوجائے بلوچستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، یہ کیسا قانون ہے جہاں معزز شہریوں کو سر عام اٹھایا جاتا ہے اور دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں – امن و امان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے، حکمران عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب برداشت کی حد ختم ہو رہی ہے بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکمرانوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا تمام مجرمانہ غفلت کے مرتکب حکمران فوری مستعفی ہوں، بیان میں مزید کہا کہ زیارت میں جہاں تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں اور اہلکاران موجود ہوتیہیں اس کے باوجود اتنی بڑی واردات ہہاں کے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے، تمام ضلعی انتظامی افیسران کو معطل کرکے شامل تفتیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

