کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مرکزی رہنما سردارسربلندجوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی انقلاب آفرین جدوجہد قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مملکت خدائیداد پاکستان کے قیام کی صورت میں مکمل ہوئی اس گلشن کی تزئین میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے 78ویں یوم آزادی نہ صرف نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے بلکہ ہمارے بزرگوں نے اس عظیم وطن کو حاصل کرنے کیلئے جو قربانیاں دی تھیں انکو بھی اجاگر کرنے کادن ہے۔پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پراپنے ایک پیغام میں سردارسربلندجوگیزئی نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے قومی دن پر عہدکرناہوگا کہ ہم سب کو پاکستان کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کیلئے جدوجہدکریں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اور بڑی جدوجہد کے بعدپاکستان دنیاکے نقشہ پر نمودار ہوا اب معاشرے کے تمام افرادکافرض بنتا ہے کہ وہ وطن کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس خوشی کے قومی دن پر ان شہداکونہیں بھولناچاہئے جنہوں نے اس ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیکرقربانیاں پیش کیں انہی کی وجہ سے اس آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسوقت پاک فوج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

