کوئٹہ(این این آئی) 78 ویں جشن یومِ آزادی کے حوالے سے عدالت عالیہ بلوچستان میں روایتی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی،چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ پرچم کشائی کریں گے۔تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے ججز، افسر اور سٹاف ممبران بھی شرکت کریں گے،پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست بروز جمعرات بوقت صبح 9 بجے عدالت عالیہ بلوچستان کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

