پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے معطل

پنجگور(این این آئی) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے معطل پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت کے درمیان فائبر سسٹم کو نقصان پہنچا ھے آیک ہفتے کے اندر بحالی متوقع ھے اگر ڈسٹرکٹ پنجگور کی آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو پی ٹی سی ایل ڈسٹرکٹ پنجگور کے صرف دس سے پندرہ فی صد فیصد علاقے کو پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن نیٹ سروس فراہم کررہا تھا جبکہ 85 فیصد ابادی پی ٹی سی ایل کی سروس سے محروم ھے مجبورا لوگ پرائیویٹ کمپنیوں سے سروس حاصل کررہے ہیں مگر عام عوام کے بس سے باہر ھے تقریبا فی کنکشن 85 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک خرچہ ھے پی ٹی سی ایل کا سسٹم فائبر سے تربت اور ریپیر اسٹیشن کے ذریع خضدار سائیڈ سے بھی منسلک ھے پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق تربت اور پنجگور کے درمیان فائبر سسٹم کو دو ہفتے قبل نقصان پہنچا تھا انشاللہ ایک ہفتے کے اندر تربت سائیڈ سے فائبر کو بحال کر ینگے دوسری جانب خضدار سے منسلک سسٹم پر صرف یر یوفون اور لینڈ لائن کو بحال کر دیا گیا ہے صارفین نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے زمہ داران اور پرائیوٹ کمپنیوں کے ساز باز سے پی ٹی سی ایل صرف پندرہ فیصد آبادی تک محدود کردیا گیا ھے اور 85 فیصد ابادی کو پرائیویٹ کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پی ٹی سی ایل صارفین سے کروڈوں روپے بلز کی مد میں وصول کررہا ہے مگر صارفیں کو سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے صارفیں نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ لوٹ مار کی بجائے سروس کو مکمل طور پر بند کرے صارفیں ماہانہ باقائدگی سے بل ادا کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل سہولیات دینے میں ناکام ھے لینڈ لائن تک صحیح کام نہیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں