لورالائی(این این آئی) آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے لورالائی ڈویژن کا دورہ کیا۔ انہوں نے لورالائی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے علاوہ تحصیل میختر میں ایک بڑی عوامی جرگہ میں بھی شرکت کی۔ جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس کے علاوہ متعلقہ آ فسران، قبائلی عمائدین و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں امن وامان، ڈویلپمنٹ پروگرام،کنگری ومیختر تحصیل کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے اپنے خطاب میں علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین کے تعاون کو سراہا۔ اور ان سے مزید تعاون کی استدعا کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ائی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کی لورالائی ڈویژن کے دورے کو خوش آ ئندہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورے سے امن وامان کے قیام میں مزید بہتری آ ئے گی اور جرگہ میں پیش کئے گئے عوامی مسائل کے حل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

