کوئٹہ (این این آئی) اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو, فیڈرل اکاؤنٹس بورڈ سسٹم (فیب) کی جانب سے وفاقی اداروں کی ڈی ڈی اوز کی استبداد کار میں جدت لانے کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد وفاقی اداروں میں مالی اور بلنگ سے متعلق معاملات میں آسانی پیدا کرنے اور غیر ارادی ڈیلے سے بچنے کے لئے آن لائن بلنگ سلوشن کی اہمیت و فوائد پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی اداروں کی ڈی ڈی اوز کو بتایا گیا کہ آن لائن بلنگ سلوشن اختیار کرنے سے بلوں کی ادائیگی میں نہ صرف وقت کا ضیاں ختم ہوگا بلکہ بلوں ادائیگی میں شفافیت بھی پیدا ہوگی، کاغذ کا استعمال کم ہوگا جس سے کاغذ کے مد میں آنے والے اخراجات میں کمی آئیگی۔ سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ڈی ڈی اوز اپنے آفس میں بیٹھ کر اپنا بل بھیج سکتا ہے، بل کی پراسس، سٹیٹس ہے اور سٹیج بھی آن لائن معلوم کرسکتا ہے۔ ورکشاب میں بلوچستان میں قائم تمام وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ڈی ڈی اوز کو مدعو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

