کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کی شاہراہوں پر رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سنگسیلاح اور گردونواح میں مال مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی
- عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جمعہ کوئٹہ میں امن،سپورٹس،تعلیم،سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے،ثناء اللہ کاکڑ
- کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک
- عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی
- بے تکی باتیں: ٹرمپ کی ٹرمپ سے باتیں
- دینی مدارس نے انسانیت کو زوال گمراہی اور تاریکی کی راہوں میں بھٹکنے سے محفوظ رکھا ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق
- ہم نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ کو بہتر بنانے کیلئے روز اول سے ان پر کڑی نظر رکھی ہے،گورنربلوچستان
- مستونگ،پی ٹی آئی رہنماء سردار دودا خان شاہوانی دورشتے داروں سمیت اغواء
- کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی،مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ خدیجہ نامی لڑکی گرفتار
- مالی سال 2026-27 بجٹ میں صوبے کی تمام جیلوں کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے 33 کروڑ مختص کیے جارہے ہیں،آئی جی جیل خانہ جات

